ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / نیشنل اسٹیڈیم میں کرکٹ مداحوں کے لئے لگے گی بڑی ا سکرین

نیشنل اسٹیڈیم میں کرکٹ مداحوں کے لئے لگے گی بڑی ا سکرین

Wed, 14 Jun 2017 16:11:59  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 13جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)انگلینڈ میں کھیلے جا رہے چیمپئنز ٹرافی کا نشہ ہندوستان میں لوگوں کے سر چڑھ کر بول رہا ہے، خاص طور پر تب جب ہندوستانی ٹیم اس مقابلے کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔وزیرکھیل وجے گوئل بھی اس جادو سے اچھوتے نہیں ہیں۔چمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل اور فائنل مقابلے کے لئے وزیرکھیل نے دارالحکومت کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایک بڑا ایلڈی سکرین لگانے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ بہت بڑی تعداد میں لوگ ایک ساتھ ہند۔بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے سیمی فائنل اور پھر فائنل کا لطف اٹھا سکیں۔وزیرکھیل وجے گوئل 14جون کو اس سکرین کا افتتاح کریں گے۔
 


Share: